پاکستان کرکٹ بورڈ نے قائد اعظم ٹرافی کے لوگو کی رونمائی کردی۔
سوشل میڈیا پر جاری کیے جانے والے لوگو میں سبز پس منظر کے ساتھ سفید رنگ سے قائد اعظم ٹرافی کے الفاظ کی اردو میں خطاطی کی گئی ہے، انگلش میں بھی یہی الفاظ درج ہیں، اطراف میں سنہرے رنگ کا دائرہ موجود ہے۔
یاد رہے کہ نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر کے تحت قائد اعظم ٹرافی کا آغاز 14 ستمبر سے ہورہا ہے، ایونٹ میں 6 صوبائی ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی۔