کچرے کے باعث دنیا بھر میں کراچی کی جگ ہنسائی ہونے کے بعد ایک اور بدنما داغ کراچی کے دامن پر لگا ہے، جہاں کراچی والے چرس پینےمیں دنیا میں دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جرمن کمپنی اے بی سی ڈی کی تحقیق کے مطابق دنیا بھر میں سب سے زیادہ چرس پینے والے شہروں میں پاکستان کا شہر کراچی دوسرے نمبر پر ہے۔
اس سروے میں پہلے نمبر پر امریکہ کا شہر نیویارک آیا، اگرچہ بھارت یہاں پاکستان سے کچھ زیادہ پیچھے نہیں رہا اور اس کے دو بڑے شہر سب سے زیادہ چرس استعمال کرنے والے 10 شہروں کی فہرست میں شامل ہیں۔
سروے کے مطابق کراچی میں ہر برس 41 اعشاریہ 95 میٹرک ٹن (یعنی 41950 کلوگرام) چرس استعمال ہوتی ہے۔ سب سے زیادہ چرس نیویارک میں استعمال ہوتی ہے جس کی مقدار 77 اعشاریہ 44 میٹرک ٹن ہے۔