پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے شوبز فنکار جلسے میں شرکت کیلئے مظفرآباد پہنچ گئے۔
وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے آج مظفر آباد میں جلسے کا اعلان کیا تھا، پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکار بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مظفر آباد پہنچ گئے۔
نامور پاکستانی اداکار ہمایوں سعید نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پرایک تصویر شیئر کی ہے جس میں اداکار جاوید شیخ، اداکارہ مایاعلی، حریم فاروق، گلوکار فاخر، ہمایوں سعید اور شاہد آفریدی نظر آرہے ہیں۔ اس تصویر کے ساتھ ہمایوں سعید نے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے اعلان کے بعد ہم مظفرآباد کی جانب روانہ ہیں، ہم اپنے کشمیری بھائی بہنوں سےاظہار یکجہتی کے لیے جلسے میں شامل ہوں گے۔
On our way to Kashmir on Prime Minister Imran Khan’s call. Will be joining him at his big jalsa today in solidarity with our brothers and sisters of Kashmir#KashmirSolidarityJalsa #IStandWithKashmir pic.twitter.com/HYBqms4e9R
— Humayun Saeed (@iamhumayunsaeed) September 13, 2019
اس سے قبل گلوکار شہزاد رائے نے بھی ٹوئٹر پر اپنی اور شاہد آفریدی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے شاہد آفریدی کے ساتھ مظفر آباد کی جانب روانہ ہوگئے ہیں۔
On my way to Muzaffarabad with lala buddy @SAfridiOfficial to show solidarity with #westandwithkashmir pic.twitter.com/LAoVJ3zwLW
— Shehzad Roy (@ShehzadRoy) September 13, 2019