لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے پاک فوج کا جوان شہید ہو گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کے جنگی جنون میں کمی نہ آئی۔ بھارتی فوج نے ایل او سی کے حاجی پیر سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی، بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاک فوج کا جوان ناصر حسین شہید ہو گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تینتیس سالہ حوالدار ناصر حسین کا تعلق نارووال سے ہے۔
دوسری جانب ایل او سی کے نکیال سیکٹرکے مختلف علاقوں میں بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال گولہ باری جاری ہے ،گاؤں موہڑہ نارہ، چروٹی گاہی اور لنجوٹ کے علاقوں میں بھارتی فوج کی گولہ باری کی جارہی ہے۔ پاک فوج کی جانب سے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی جارہی ہے۔