پاکستان عوامی تحریک کے قائد اور تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
ڈاکٹرطاہرالقادری نے سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا اس کے لیے انہوں نے پارٹی کی چیئرمین شپ بھی چھوڑ دی۔
اس حوالے سے ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ اپنے بیٹوں کو اپنی جگہ نہیں بٹھا رہا بلکہ یہ ذمہ داری ساری پارٹی کی سپریم کونسل کے سپرد کررہا ہوں۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے مزید کہا سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ورثا کو انصاف کی جدوجہد جاری رہے گی، وہ سیاست نہیں ہمارے ایمان کا حصہ ہے، اس وقت سانحہ ماڈل ٹاؤن سے متعلق 9 مقدمات چل رہے ہیں۔