سعودی عرب کے شہر بقیق میں تیل کے کنوؤں اور پراسسنگ پلانٹ پر ڈرون حملے ہوئے جس کے نتیجے میں شدید مالی نقصان ہوا۔
سعودی شہر بقیق میں بڑی آئل فیلڈ اور ارامکو کمپنی کے پلانٹ پر ڈرون حملے ہوئے جس کے نتیجے میں وہاں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے بڑے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور کافی مالی نقصان پہنچا۔
امدادی اداروں اور آگ بجھانے والے اہلکاروں نے سخت جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا ہے۔ سعودی وزارت داخلہ نے ڈرون حملوں کی تصدیق کی ہے تاہم مزید تفصیلات نہیں بتائیں کہ کتنا جانی و مالی نقصان ہوا۔
تاحال کسی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم سعودی عرب پر پڑوسی ملک یمن سے حوثی باغی اکثر میزائل حملے کرتے رہتے ہیں۔ واقعے کی آن لائن ویڈیوز بھی سامنے آئی ہیں جن میں دھویں کے کالے بادل اٹھ رہے ہیں اور آگ کے شعلے آسمان سے باتیں کررہے ہیں۔
Saudi Arabia says it has contained a fires after two large #oil facilities were attacked with drones: the Abqaiq processing center and the Khurais oilfield (video is Abqaiq) | #OOTT #SaudiArabia 🇸🇦 ⛽️🛢 https://t.co/giszwoMSFB pic.twitter.com/F3CBdYXaQG
— Javier Blas (@JavierBlas) September 14, 2019
ارامکو کا کہنا ہے کہ بقیق پلانٹ دنیا میں خام تیل کا سب سے بڑا پلانٹ ہے۔ ایک بار فروری 2016 میں القاعدہ نے بھی اس پلانٹ پر خودکش حملے کی کوشش کی تھی۔