پاکستانی باکسر محمد وسیم نے دبئی میں منعقدہ پروفیشنل باؤٹ جیت لی۔ محمد وسیم نے فلپائن کے باکسر کو پہلے ہی راؤنڈ میں ایک منٹ کے اندر ناک آؤٹ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان باکسر محمد وسیم نے یو اے ای میں منعقدہ پروفیشنل باؤٹ میں کامیابی حاصل کرلی، محمد وسیم نے فلپائن کے باکسر کو پہلے ہی راؤنڈ میں ایک منٹ کے اندر ناک آؤٹ کردیا۔
محمد وسیم نے پروفیشنل باکسنگ کیریئر کا 9واں مقابلہ جیتا ہے، انہوں نے کامیابی مقبوضہ کشمیر کے عوام کے نام کردی۔
باکسر محمد وسیم نے کامیابی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فائٹ جیتنے پر بہت خوش ہوں، آئندہ بھی پاکستان کا نام روشن کرتا رہوں گا۔
https://twitter.com/BoxingHls/status/1172567916925083649
محمد وسیم کا کہنا تھا کہ میرے غیرملکی ٹرینر ڈینی وان نے اسکاٹ لینڈ میں پچھلے چھ سے سات ماہ سخت ٹریننگ کرائی جس کا رزلٹ آج کامیابی کی صورت میں ملا ہے۔
باکسر وسیم کا کہنا تھا کہ ٹرینر نے میری خامیوں پر قابو پانے میں میری بھرپور مدد کی۔
واضح رہے کہ محمد وسیم ایک سال بعد رنگ میں دوبارہ اترے تھے، جیت سے ان کی رینکنگ میں بہتری آئے گی۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال باکسر محمد وسیم کو جنوبی افریقا کے باکسر مورتی متھالنے کے ہاتھوں ورلڈ ٹائٹل فائٹ میں شکست ہوئی تھی۔
محمد وسیم کو مسلسل آٹھ فائٹ میں کامیابی کے بعد پہلی بار جنوبی افریقی باکسر کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔