گلوکارہ میشا شفیع نے ادکار وگلوکار علی ظفر پر 200 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔
گلوکارہ میشا شفیع نے دو سال بعد خاموشی توڑ کر قانونی راستہ اختیار کرتے ہوئے سیشن کورٹ میں گلوکارعلی ظفر کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ علی ظفر کے جھوٹے الزامات سے میری شہرت کو نقصان پہنچا لہذا درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت علی ظفر کو 200 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔
میشا شفیع کا کہنا تھا کہ علی ظفر نے میڈیا پر میرے خلاف مختلف جھوٹے الزامات عائد کیے اور علی ظفر نے کہا کہ میشا شفیع نے پیسوں اور لالچ میں آکر جنسی ہراساں کرنے کا جھوٹا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں قانون اور معزز عدالت کا اخترام کرتی ہوں اور میرے وکلاء علی ظفر کے ہتک عزت کے کیس میں باقائدگی سے پیش ہورہے ہیں اور مجھے بھی جب عدالت طلب کرگے گی میں پیش ہوجاؤں گی۔
دوسری جانب اداکار وگلوکار علی ظفر کا کہنا تھا کہ میں ایک شریف شہری ہوں اور میشا شفیع جھوٹی خاتون ہے، میشا نے کینڈا کی شہریت حاصل کرنے کے لیے مجھ پر جھوٹا الزام عائد کیا جب کہ میں قانون اور عدالت کا احترام کرتا ہوں لیکن میشا شفیع قانون اور عدالت کو نہیں مان رہی۔