سپہ سالار پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ محمد وسیم جیسا ٹیلنٹ ہمارے لیے باعث فخر ہے، ہمیشہ اسے سپورٹ کریں گے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دبئی میں منعقدہ پروفیشنل فائٹ جیتنے والے باکسر محمد وسیم سے ملاقات کی اور انہیں حالیہ کامیابی پر مبارکباد دی۔
اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ محمد وسیم جیسا ٹیلنٹ ہمارے فخر کی علامت ہے، ہم باصلاحیت نوجوانوں کو ہمیشہ سپورٹ کریں گے۔
COAS met boxer Muhammad Waseem at his office. Congratulated him for the recent achievement bringing honour for the country. “Talent like you is our pride, we are here to support youngsters like you having potential and positive energy”, COAS. pic.twitter.com/2sweNyY1AH
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) September 18, 2019
واضح رہے کہ 15 ستمبر کو دبئی میں منعقدہ پروفیشنل فائٹ جیتنے والے پاکستانی باکسر محمد وسیم وطن واپس پہنچے تو کوئی بھی حکومتی عہدیدار باکسر کے استقبال کے لئے نہیں آیا تھا اور فاتح باکسر ٹیکسی سروس کے زریعے اپنے گھر روانہ ہوگئے تھے۔
محمد وسیم نے فلپائنی حریف کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کیا تھا اور باکسنگ چیمپئن نے اپنی کامیابی مقبوضہ کشمیر کے نام کی تھی۔