وزیراعظم عمران خان آج دو روزہ دورے پر سعودی عرب جائیں گے جہاں وہ سعودی قیادت سے کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان آج دو روزہ دورے پر سعودی عرب جائیں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے سعودی عرب کے دورے کے دوران وزیراعظم سعودی قیادت سے کشمیر میں بگڑتی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔
اس موقع پر 5 اگست کے بھارت کے غیر آئینی اقدامات پر بھی گفتگو ہوگی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم مسئلہ کشمیر کے حوالے سے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔