کراچی میں ایک بار پھر ہیٹ ویو کی پیش گوئی۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شہر میں 22 سے 24 ستمبر کے دوران معتدل ہیٹ ویو کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو کی پیش گوئی کر دی۔ ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہوگا جس کے باعث درجہ حرارت زیادہ محسوس کئے جانے کا امکان۔ آج بھی شہر قائد کا موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
محکمہ موسمیات نے شہر میں معتدل ہیٹ ویو کی پیشگوئی کی ہے۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ شہر میں 22 سے 24 ستمبر کے دوران معتدل ہیٹ ویوکا امکان ہے۔ ہیٹ ویو کے دوران شہرمیں سمندری ہوائیں معطل ہوسکتی ہیں درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے لیکن ہوا میں نمی زیادہ ہونے سے درجہ حرارت 10 ڈگری زیادہ محسوس کیا جائے گا۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ ٹھٹھہ، بدین اور تھرپارکر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جب کہ کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔