وفاقی حکومت نے آئندہ ماہ سی پیک کے تحت گوادر میں 300 میگاواٹ کے پاور پلانٹ کی تعمیر کے منصوبے کا افتتاح کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی حکومت نے آئندہ ماہ سی پیک کے تحت گوادر میں 54 کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کے 300 میگاواٹ کے پاور پلانٹ کی تعمیر کے منصوبے کا افتتاح کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے جبکہ گوادر میں 300 میگاواٹ کے پاور پلانٹ کیلیے ٹیرف کا تنازع حل کرنے کیلیے خصوصی ایپلٹ ٹربیونل قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے ۔