چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ نے کہا ہے کہ مدرسوں اور اسکولز میں جدید ٹیکنالوجی نہ ہو تو ہم بہت پیچھے رہ جائیں گے۔ ہم نے عدالتی نظام میں جدید ٹیکنالوجی متعارف کروائی ہے جس سے پیسے اور وقت کی بچت ہو رہی ہے۔
چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ نے سپریم کورٹ کی نئی ویب سائٹ کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ 1991 میں میری بیٹی پہلی کلاس میں گئی اور بتایا کہ اسے کمپیوٹر سکھایا جارہا ہے، تب میں نے گھر میں پہلا کمپیوٹر لیا۔ مدرسہ یا اسکول سمیت جہاں بھی تعلیم دی جاتی ہے جدید ٹیکنالوجی نہ ہو تو ہم بہت پیچھے رہ جائیں گے۔
چیف جسٹس آف نے کہا کہ ہم نے عدالتی نظام میں جدید ٹیکنالوجی متعارف کروائی ہے۔ ای کورٹ سے وکلاء اور سائلین کے پیسوں اور وقت کی بچت ہو رہی ہے۔ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کیلئے ریسرچ سینٹر بھی قائم کردیا گیا ہے جس سے ملک کے کسی کونے میں بیٹھ کر معلومات حاصل کی جاسکیں گی۔
تقریب کے اختتام پر چیف جسٹس نے ای کورٹ سسٹم، ریسرچ سینٹر اور ویب سائٹ کی تیاری میں معاونت کرنے والے نادرا اور سپریم کورٹ کے افسران میں اعزازی شیلڈز بھی تقسیم کیں۔