قصور کے بعد فیصل آباد میں بھی بچوں سے زیادتی کے بعد ویڈیو بنانے کے معاملے کا انکشاف ہوا ہے، پولیس نے پانچ ملزمان کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سی پی او فیصل آباد اطہر اکرام کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ سمندری کے چک 222 میں کم سن بچوں کو زیادتی کا نشانہ اور ان کی ویڈیوز بنانے کا واقعہ سامنے آیا ہے ۔
اب تک زیادتی کا شکار چار بچوں کی نشاندہی ہو گئی ہے جس پر چار مختلف مقدمات درج کرکے زیادتی اور ویڈیو بنانے میں ملوث پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔
سی پی او کے مطابق ملزمان سے لیپ ٹاپ اور موبائل فون برآمد کرکے فرانزک کیلئے بھجوا دئیے گئے ہیں ،انہوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ویڈیوز ریکور ہونے پر زیادتی کا شکار بچوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ ہم نے معاملے کی انکوائری کیلئے ایس ایس پی آپریشن کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم بنا دی ہے۔