مقبول ترین سیریز ’گیم آف تھرونز‘ نے بہترین ڈرامہ سیریز کا ایمی ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔
ایچ بی او کی مقبول ترین سیریز’گیم آف تھرونز‘ نے ایمی ایوارڈز کے رنگا رنگ میلے میں سال کا بہترین ڈرامہ ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ مشہور سیریز نے اس سال 12 مختلف کیٹیگریوں میں ایوارڈز اپنے نام کیے۔
کنگ ان دی نارتھ، مدر آف ڈریگن اوردی لاسٹ لینسٹرجیسے بہترین کرداروں نے اس سیریزکو چارچاند لگائے۔ ٹیرین لینسترجیسا بہترین کردار ادا کرنے پر پیٹر ڈنکلیج کو بہترین معاون اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ فینٹسی سیریزاس سے قبل لگاتار 8 مرتبہ ایمی ایوارڈ کے لئے نامزد ہوچکی ہے جس میں سے تین مرتبہ ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہوئی۔