قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر شاداب خان نے کہا ہے کہ سری لنکا کیخلاف سیریز کے دوران حاصل ہونے والی اپنی ساری میچ فیس زلزلہ متاثرین کو دوں گا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہمیں مشکل وقت میں اپنے بہن بھائیوں کی مدد کرنا چاہیے۔
یاد رہے کہ منگل کو آنے والے زلزلے کے جھٹکے ملک کے کئی حصوں میں محسوس کئے گئے لیکن زیادہ جانی و مالی نقصان آزاد کشمیر میں ہوا ہے۔