پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کا آغاز منفی زون میں ہوا ہے۔
جمعرات کے روز مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 31 ہزار 565 پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 44 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی ہے۔
گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان رہا اور کاروبار کا اختتام 264 پوائنٹس کی کمی پر ہوا۔
کاروباری ہفتہ کے تیسرے روز بدھ کو اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ملا جلا رجحان رہا تاہم ابتدائی دو گھنٹے کے بعد اختتام تک مارکیٹ منفی زون میں ہی ٹریڈ کرتی رہی۔
کے ایس ہی 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 31 ہزار 829 پوائنٹس پر ہوا اور آغاز میں 100 انڈیکس میں تیزی دیکھی گئی۔ ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 35 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور انڈیکس 31 ہزار 864 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔
کاروبار کے ابتدائی ڈیڑھ گھنٹے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس میں زوال شروع ہوا جو کاروبار کے اختتام تک برقرار رہا۔ کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 353 پوائنٹس تک کی کمی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 31 ہزار 476 پوائنٹس تک گر گیا تھا۔
اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام 264 پوائنٹس کمی پر ہوا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 31 ہزار 565 پوائنٹس پر بند ہوا۔