وزیراعظم نے زلزلہ سے جاں بحق ہر فرد کے خاندان کو5 لاکھ امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پراین ڈی ایم اے نے جاں بحق ہونے والے ہرفرد کے خاندان کو پانچ لاکھ امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے تاہم زخمیوں اوراملاک کے نقصانات کا درست تخمینہ لگا کر امدادی پیکیج کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل افضل نے وزیراعظم کوزلزلہ میں نقصانات سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے قیمتی انسانی جانوں اوراملاک کے نقصان پر دکھ کا اظہارکیا۔ انہوں نے چیئرمین این ڈی ایم اے کوزلزلہ متاثرین کی فوری امداد وبحالی کے احکامات بھی جاری کیے۔
چیئرمین این ڈی ایم اے نے اس سال 8 اکتوبر کو میرپور میں قومی یوم استقامت منانے کا اعلان کیا ہے۔