پاکستان اورسری لنکا کےدرمیان دوسرا ون ڈے آج ہوگا۔ سری لنکن کپتان کا کہنا ہے کہ یہاں کھیلنے اور جیتنے کے لیئے آئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ون ڈے آج کراچی کے نیشنل کرکت اسٹیڈیم میں کھیلا جائےگا ۔ اتوار کے ٹکٹ آج استعمال کئے جاسکیں گے۔ آج کھیلے جانے والے میچ کے سبب نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف سیکنڈ شفٹ کے اسکول بند رہیں گے۔ دونوں ٹیموں نے گذشتہ روز بھرپور پریکٹس کی۔ شاداب خان ہوم کراؤڈ کےسامنے اچھی کارکردگی کیلئے پرامید ہیں ۔
دوسری جانب سری لنکن کوچ رمیش رتنائیکےکا کہنا ہے کہ یہاں کھیلنے اورجیتنے کیلئے آئے ہیں، پاکستان کو پاکستان میں ہرانا چیلنج ہوگا۔ واضح رہے کہ 27 سمتبر کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تاریخی ون ڈے انٹرنیشنل بارش، کم روشنی اور گیلے میدان کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا تھا۔