آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سوموارکے روزمظفر آباد سمیت کشمیر کے تما م اضلاع ، بالائی اور وسطی پنجاب کے تمام اضلاع بشمول سرگودھا، راولپنڈی ، گوجرانوالہ، فیصل آباد، لاہور ،گجرات، سیالکوٹ، ناروال، ساہیوال اور اسلام آباد میں اکژ مقامات پر بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
جبکہ ملتان ، ڈی جی خان کے اضلاع میں کہیں کہیں اور بہاولپور کے اضلاع میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ خیبر پختو نخوا : بالائی خیبر پختو نخوا کےاضلاع بشمول مانسہرہ، ہری پور، ایبٹ آباد میں اکثر مقامات پر، جبکہ پشاور، مردان کے اضلاع میں کہیں کہیں اورجنوبی اضلاع بشمول کوہاٹ، پاراچنار، لکی مروت، بنوں ، ٹا نک، ڈی آئی خان اور گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔
اس دوران کشمیر، با لائی اور وسطی پنجاب، ہزارہ ڈویژن کے اضلاع اوراسلام آبادمیں چند مقامات پرموسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔
گزشتہ روز راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، ساہیوال، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان، پشاور، مردان، ڈی آئی خان، مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، مکران، کشمیر اوراسلام آباد کے اضلاع میں کہیں کہیں پر گر ج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔
سب سے زیادہ بارش: پنجا ب : اسلام آباد (گولڑہ 45، بوکرہ 21، ائیر پورٹ 16،سید پور18، زیروپوائینٹ 11)، خانیوال 40، جھنگ 34، ٹوبہ ٹیک سنگھ 30، بہاولنگر 28، فیصل آباد 26، ناروال 23،، اوکاڑہ 18، کوٹ ادو 16، سرگودھا، گجرات 15، جوہرآباد 13، بھکر ،چکوال 12، نورپورتھل 11، ملتان 09، سیالکوٹ (سٹی07)،مری 05، راولپنڈی (چکلالہ 04،شمس آباد 01) ، حا فظ آباد ، منڈی بہاولدین 04، بہاولپور02 میں ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
جبکہ خیبرپختونخواہ: تخت بھائی 21، کاکول 17، چراٹ 11 ،ڈی آئی خان 09، کالام 05، پشاور (ائیر پورٹ 02، سٹی 01) مالم جبہ01، کشمیر: مظفر آباد( ائیرپورٹ 12، سٹی 11 )،راولاکوٹ 05، گڑھی دوپٹہ 02، بلوچستان: لسبیلہ میں 03 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
کل ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کےدرجہ حرارت میں نوکنڈی 43 اور دالبندین میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔