تیسرے ایک روزہ میچ میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے تیسرے ایک روزہ میچ کا ٹاس سری لنکا کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تیسرے میچ کے لیے سری لنکا کی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں جب کہ قومی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، اوپنر امام الحق کی جگہ عابد علی اور عماد وسیم کی جگہ محمد نواز کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا البتہ فاسٹ بولر محمد حسنین کو ون ڈے ڈیبیو کے لیے ابھی مزید انتظار کرنا پڑے گا۔