وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت کاروباری برادری کو ہر ممکنہ سہولت فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ بزنس کمیونٹی کی کامیابی ملک کی کامیابی ہے۔
وزیرِ اعظم عمران خان سے تاجر برادری کے وفد نے ملاقات کی۔ تاجروں کے وفد میں مختلف چیمبرز کے سابقہ اور موجودہ صدور شامل تھے۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت کاروباری برادری کو ہر ممکنہ سہولت فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ نیب سے متعلق کاروباری برادری کے تحفظات دور کرنے کیلئے لائحہ عمل کے تحت کمیٹی تشکیل دی جارہی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کا مستقبل معیشت کی ترقی سے وابستہ ہے کاروباری برادری اور حکومت کی مضبوط پارٹنر شپ معیشت اور ملکی ترقی کیلئے نہایت اہم ہے بزنس کمیونٹی کی کامیابی ملک کی کامیابی ہے۔وفد نے وزیراعظم کی تاجر برادری سے مسلسل ملاقاتوں اور بزنس کمیونٹی کو ساتھ لے کرچلنے کی پالیسی کو سراہا