حضرت بہاؤالدین ذکریا کے 780 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز ہو گیا۔
معروف صوفی بزرگ اور عظیم روحانی پیشوا حضرت بہاء الدین زکریا ملتانی کے 780 ویں عرس مبارک کا آغاز ہو گیا ہے، وزیر خارجہ و سجادہ نشین درگاہ حضرت بہاء الدین مخدوم شاہ محمود قریشی نے وزیر اعلی پنجاب کے ہمراہ مزار کو غسل دیا اور چادر چڑھائی۔ عرس کے موقع پر مزار کے اطراف میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ سیکڑوں پولیس اہلکار بھی تعینات ہیں۔
عرس کی افتتاحی مجلس سالانہ زکریا کانفرنس میں وزیرا علی پنجاب سردار عثمان بزدار، صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک، پارلیمانی سیکرٹری ندیم قریشی صوبائی وزیر اوقاف سمیت پاکستان اور دنیا کے دیگر حصوں سے آئے زائرین کی کثیر تعداد میں شریک ہیں،عرس کی تقریبات تین روز تک جاری رہیں گی۔