ایمازون کمپنی کے بانی جیف بزوز نے ارب پتی افراد کی دوڑ میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکہ کے سب سے امیر شخص کی دوڑ میں ایمازون کے مالک جیف بروز نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جبکہ مائیکروسوفٹ کے بانی بل گیٹس نے دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔
امریکی جریدے فوربس نے جاری دنیا کے امیر ترین شخصیات کی فہرست جاری کی ہے جس میں سب سے امیر شخص میں ایمازون کے مالک جیف بروز کا نام ہے ان کے اثاثوں کی مالیت ایک کھرب 14 ارب ڈالرز سے زیادہ ہے، دوسرے پوزیشن پر مائیکرو سوفٹ کے مالک بل گیٹس موجود ہیں جن کے پاس ایک کھرب 6 ارب ڈالرزمختلف بینکوں اور تجوریوں میں قید ہیں۔
فہرست میں تیسرے نمبر پر لگ بھگ 80 ارب ڈالر بٹور کر اوریکل سمیت دیگر سافٹ ویئر کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرنے والے وارنر بفیٹ ہیں جن کے پاس 80 ارب 8 کروڑ ڈالرز سے زیادہ رقم موجود ہے۔
امریکی جریدے فوربس کی درجہ بندی میں فیس بک کے بانی مارک زکربرگ 69 ارب 96 کروڑ ڈالرز کی رقم کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔
امریکی دولت مندوں کی اس فہرست میں پاکستانی نژاد تاجر شاہد خان کے ڈونلڈ ٹرمپ سے زیادہ اثاثے ہیں۔ درجہ بندی میں ان کا نمبر 61واں ہے اور دولت کے خزانے میں 7 ارب 8 کروڑ ڈالرز ہیں جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس درجہ بندی میں 275 ویں نمبر پر ہیں۔