پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج لاہور میں کھیلا جائےگا۔ سیریز میں واپسی کیلئے میزبان ٹیم کو لازمی فتح کی ضرورت ہے۔
تفصیلات کے مطا بق پاکستان اور سری لنکا ٹیمیوں کے مابین دوسرا ٹی ٹوئنٹی ٹاکرا آج شام کو قذافی اسٹیدیم میں ہو گا۔ سری لنکا کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 0-1 سے برتری حاصل ہے جبکہ پاکستانی ٹیم بھی جیت کے لیے پر عزم ہے۔ پہلے میچ میں مہمان سری لنکن ٹیم نے 64 رنز سے کامیابی حاصل کرلی تھی۔ دوسرے میچ میں پاکستان کی کامیابی کی صورت میں تیسرا اور آخری میچ فائنل کی صورت اختیار کرجائےگا۔
ٹی ٹوئنٹی کی عالمی نمبر ون پاکستانی ٹیم کو اپنی ساکھ بچانے کا چیلنج درپیش ہے جبکہ سری لنکا کی نوجوان ٹیم نے پہلا میچ جیت کر خوشیاں منائیں۔ دوسرے میچ کیلئے قومی ٹیم میں فخر زمان کی واپسی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
دوسری جانب پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ٹی ٹونٹی معرکے کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔