پاکستانی فلم ’’کاف کنگنا‘‘ 25 اکتوبر کو ریلیز کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
تفصیلات کےمطابق معروف رائٹر اور ہدایتکار خلیل الرحمان قمر نے فلم ’’کاف کنگنا‘‘ 25 اکتوبر کو ریلیز کرنے کا اعلان کر دیا۔ خلیل الرحمان قمر کا کہنا ہے کہ فلم کے ایک مکالمے میں اس کی وضاحت کی گئی ہے اور فلم بین جب فلم دیکھیں گے تو انہیں ’’کاف‘‘ اور ’’کنگنا‘‘ کے بارے میں پتہ چل جائے گا ، اس لیے اسے ابھی سسپنس میں رکھا گیا ہے۔
ہدایتکار نے فلم میں ایشال سے پہلے مزید دو ہیروینوں کو نکالنے کو حوالے سے کہا کہ سب سے پہلے سوہائے علی ابڑو اور پھر عروہ حسین کے ساتھ کام کیا، ان کے کام کو نکال دیا اور پھر شروع سے شوٹ کیا جس سے مجھے کروڑوں کا نقصان ہوا۔ ریشم کو میں نے فلم سے نہیں نکالا وہ خود ہی فلم چھوڑ گئی۔ ریشم والا کردار بعد میں فضا علی نے کیا اور بہت خوب کیا۔
فلم کاف کنگنا کی کاسٹ میں ایشال، آبی خان، سمیع خان،عائشہ عمر، فضاعلی اور شفقت چیمہ سمیت دیگر فنکار اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔ فلم کے گانے شفقت امانت علی خان، راحت فتح علی خان، فرحان سعید، عارف لوہار اور آئمہ بیگ نے گائے ہیں۔