پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعجاز جاکھرانی کے گھر پرنیب نے چھاپہ مار کر مختلف فائلیں قبضے میں لے لیں۔
تفصیلات کے مطابق نیب نے سندھ میں ایک اور بڑی کارروائی کی ہے۔ نیب نے وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر اعجاز جکھرانی کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق نیب کی پانچ رکنی ٹیم نے مختلف فائلیں قبضے میں لے لیں، چھاپے کے وقت اعجاز جکھرانی گھر پر موجود نہیں تھے۔ نیب کی کارروائی کے بعد جیالوں نے اعجاز جکھرانی کے گھر کے باہر دھرنا دے دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نیب اعجاز جکھرانی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کی تفتیش کر رہا ہے۔اعجاز جکھرانی نے سندھ ہائیکورٹ سے ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔