وزیراعظم عمران خان چین سے واپسی پرسعودی عرب جانے کا امکان ہے.
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے سعودی عرب کے دورے کا امکان ہے۔ وزیراعظم عمران خان چین سے واپسی پرسعودی عرب جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے اہم ملاقات کریں گے جس میں مقبوضہ کشمیرسے متعلق اہم پیش رفت متوقع ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان وفد کے ہمراہ 2 روزہ سرکاری دورے پرچین میں موجود ہیں۔ دورے کے دوران وزیراعظم نے چینی قیادت سے مسئلہ کشمیر، خطے کی صورتحال اور دیگر اہم امورپر گفتگو کی۔