ایران نے سعودی عرب سے مصالحت کرانے کی پاکستانی کوششوں کا خیرمقدم کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایران کا سعودی عرب سے مصالحت کرانے کی پاکستانی کوششوں کا خیرمقدم کیا ہے ۔ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے انٹر ویودیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب سے کسی بھی معاملے پر بات چیت کیلئے ہمہ وقت تیار تھے اور تیار ہیں سعودیہ سے مذاکرات کیلئے تیسرے فریق کی مصالحت کی کوششوں کو قبول کرتے ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب ہمارا پڑوسی ملک ہے، سعودی عرب اور ایران کے پاس بات چیت کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں، سعودیہ سے بالواسطہ یا بلاواسطہ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔