پیر کے روز ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقہ جات میں سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کی صبح وفاقی دارالحکومت کا درجہ18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا اور زیادہ سے زیادہ 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
اسلام آباد میں صبح اور شام کے اوقات میں خنکی بڑھ گئی ہے جب کہ دوپہر میں موسم قدرے گرم رہتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موسم گرم اور مطلع صاف رہے گا۔ صبح سویرے درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
آج زیادہ سے زیادہ درجہ 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔ پنجاب اور بلوچستان کے اکثر اضلاع میں آج موسم خشک رہے گا۔
خیبر پختونخوا کے اضلاع مالم جبہ، چترال اور دیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جب کہ دیگر اضلاع کا موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔
پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں خشک موسم کی لہر رواں ہفتے بھی برقرار رہ سکتی ہے۔ 24 گھنٹے کے ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقہ جات میں سرد رہا۔