پاکستان میں سرکاری سطح پر صحت کے بنیادی سہولت فراہم کرنے جناح پوسٹ گراجویٹ میڈیکل سینٹر کا 54 واں سینپوزیم 23 اکتوبر سے 27 اکتوبر تک جناح اسپتال میں جاری رہے گا جس میں ملکی اور غیر ملکی ماہرین صحت مختلف امراض سے متعلق اپنا ڈیٹا اور معلومات کا تبادلہ کریں۔
جناح پروفیسر گراجویٹ میڈیکل سینٹر کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ پروفیسر ایو پونیسٹ فرانس سے، پروفیسر رونین کونلڈ آئرلینڈ سے جبکہ پروفیسر جون نیکلس انگلینڈ سے تشریف لارہے ہیں. یہ ماسٹر ٹرینر ہوں گے جس میں لائیو ورکشاپ جو ہیں ہمارے پاس ہوگی۔
اس سال ہونے والے سینپوزیم میں کینسر کے بڑھتے ہوئے امراض کو خصوصی طور پر شامل کیا گیا ہے. پاکستان بھر سے سرجن پوسٹ گراجویٹ کو اپنی تحقیق اور اب تک کی پیشت رفت سے آگاہ کریں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پوسٹ گریڈ ایجوکیشن جو ہے اب سیگمیٹائز ہوگئی ہے. ہر جگہ جو ہے اس کی تشریح ایسے کی جاتی ہے کہ اگر آنکھ کا کوئی سرجن ہے تو آنکھ کی سرجری میں آنکھ کے مختلف جو حصے ہیں اس میں الگ الگ سرجن اس کے لیے تعینات کیے جائیں۔
جناح اسپتال کا سینپوزیم پانچ دن جاری رہے گا اس کی پیش کی جانے والی سفارشات اور فراہم کیا جانے والا ڈیٹا ریفرنس بک کے طور پر بھی تیار کیا جائے گا تاکہ آنے والے پوسٹ گراجویٹ طب کے شعبے میں پیش رفت سے آگاہ ہوسکیں۔
پریس کانفرنس کے بعد ڈاکٹر سیمی جمالی نے شیلڈ بھی تقسیم کی۔