کراچی کے سابق پولیس چیف شاہد حیات طویل علالت کے باعث انتقال کرگئے۔
کراچی کے سابق پولیس چیف شاہد حیات طویل علالت کے باعث اسپتال میں انتقال کرگئے، وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔
شاہد حیات کی نماز جنازہ آج پولیس ہیڈ کوارٹرز میں ادا کی جائے گی جب کہ تدفین کے لیے میت ان کے آبائی علاقے ڈیرہ اسماعیل خان لے جائی جائے گی۔ آئی جی سندھ نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے محکمہ پولیس میں ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔
شاہد حیات کے انتقال کی خبر پر کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن اور دیگر سینئر افسران سمیت بڑی تعداد میں پولیس افسران نجی اسپتال پہنچ گئے اور ان کے انتقال پر اپنے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔