سترہ ماہ سے فائر رسک الاؤنس کی عدم ادائیگی کے خلاف فائر فائٹرزنے ہڑتال کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں فائر بریگیڈ ملازمین نے مطالبات منظور نہ ہونے کے خلاف کام چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے ہڑتال کردی ہے، ہڑتال کے باعث شہر میں قائم 24 فائر اسٹیشنز مکمل بند ہوگئے ہیں جبکہ ملازمین حاضری لگائے بغیر فائر اسٹیشنز کے باہر قائم کیمپ میں ہڑتال پر بیٹھ گئے ہیں۔
فائر فائٹر ویلفئیر ایسوسی ایشن کے مطابق فائر رسک الاؤنس کی ادائیگی کیلئے میئر کراچی نے بارہا وعدے کئے جو وفا نہ ہوئے، ہر سطح پر بات کرنے کے بعد تھک ہار کے کام چھوڑنے کا حساس فیصلہ کیا ہے۔
فائر فائٹر ویلفئیر ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ کسی بھی حادثے کی صورت میں اسٹیشن سے فائر ٹینڈرز نہیں نکالے جائیں گے۔