پاکستان کے دورے پر آیا برطانوی شاہی جوڑا لاہور پہنچ گیا ہے، جہاں وہ آج مصروف دن گزارے گا۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی شاہی جوڑا لاہور پہنچ گیا ہے، ایئرپورٹ پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وزیراعلیٰ پنجاب نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔
برطانوی شہزادے ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن آج تین بجے بادشاہی مسجد اورمزار اقبال کا دورہ کرینگے، شاہی جوڑے کے استقبال کے لئے شاہی انتظامات کئے گئے ہیں۔
More of William and Kate’s arrival in Lahore pic.twitter.com/eWQrFPhvms
— Rebecca English (@RE_DailyMail) October 17, 2019
اپنے دورہ لاہور میں شاہی جوڑا کرکٹ اکیڈمی اور شوکت خانم اسپتال کا بھی دورہ کرینگے، ان کی ضیافت کے لئے مقامی کھانوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے شاہی جوڑے کو لاہور میں خوش آمدید کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے تعلقات کے مزید فروغ کا باعث بنے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ آج ایک مرتبہ پھر لاہور میں لیڈی ڈیانا کے دورے کی خوشگوار یادیں تازہ ہوں گی، کیونکہ پاکستانی عوام کے دلوں میں برطانیہ کے شاہی خاندان کیلئے احترام کا رشتہ موجود ہے اور زندہ دلان لاہور اپنے معزز مہمانوں کا روایتی اور پرخلوص انداز میں استقبال کیلئے تیار ہیں۔
We are delighted to host the Duke and Duchess of Cambridge, Prince William and Princess Kate in Lahore, a city rich in culture, heritage and genuinely warm-hearted welcoming people
We believe #RoyalVisitPakistan will enhance the bilateral relations between our two countries🇵🇰🇬🇧
— Usman Buzdar (@UsmanAKBuzdar) October 17, 2019