برطانوی شاہی جوڑا لاہور ایس او ایس ایلیج میں یتیم بچوں کے ساتھ وقت گزارنے کے بعد اسلام آباد پہنچ گیا۔
برطانوی شہزادہ ولیم اپنی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کے ساتھ آج صبح لاہور کے ایس او ایس ویلیج پہنچے جہاں انہوں نے کچھ وقت یتیم بچوں کے ساتھ گزارا بعد ازاں شاہی جوڑا لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوگیا۔
شاہی جوڑا دن 12 بجے اپنے ذاتی شاہی طیارے میں لاہور سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز موسم کی خرابی کے باعث شاہی جوڑے کا طیارہ اسلام آباد لینڈ نہ کرسکاتھا اور واپس لاہور آگیا تھا۔
برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ ڈچز آف کیمبرج کیٹ مڈلٹن 14 اکتوبر کی شب 5 روزہ تاریخی دورے پر پاکستان پہنچے تھے۔ انہوں نے اپنے دورے کا آغاز دارالحکومت اسلام آباد کے ایک سرکاری اسکول سے کیا تھا، جب کہ شاہی جوڑا آج اسلام آباد سے اپنے وطن واپس روانہ ہوگا۔ گزشتہ 10 سال میں کسی بھی برطانوی شاہی جوڑے کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔