حضرت داتا گنج بخش علی ہجویریؒ کے عرس کی 3 روزہ تقریبات شروع ہو گئیں۔
ملک بھر سے لاہور میں زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، گورنر اور وزیراعلی پنجاب افتتاحی تقریب میں شریک نہ ہو سکے، وزیر ہائوسنگ محمودالرشید اورچئیرمین کمیٹی نذیر چوہان نے مزار پرچادرچڑھا کر عرس تقریبات کا آغاز کیا۔
صوبائی وزیر مذہبی امور بھی تقریب ختم ہونے کے بعد پہنچ سکے، عرس تقریبات کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔