بھارت کی ایل او سی پر فائرنگ سے 9 بھارتی فوجی ہلاک اور پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا
بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے ایک سپاہی سمیت پانچ شہری شہید ہوگئے ہیں۔ پاک فوج نے جوابی کارروائی میں 9 بھارتی فوجیوں کو ہلاک کرتے ہوئے دو بنکرز تباہ کردیے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارت نے ایل او سی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جورا، شاہ کوٹ اور نوسہری سیکٹرز میں فائرنگ کی جس میں پاک فوج کا ایک جوان جبکہ پانچ عام شہری شہید ہوگئے۔ پاک فوج جوابی کارروائی میں 9 بھارتی فوجیوں کو جہنم واصل کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے دو جوانوں سمیت تین شہری زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں ڈسٹرک اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
Targeting innocent civilians by Indian Army is an attempt to justify their false claims of targeting alleged camps. Injured civilians evacuated to District hospitals. UNMOGIP as well as domestic & foreign media have open access to AJK, a liberty not available in IOJ&K. pic.twitter.com/mTyxCteYti
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) October 20, 2019
ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت مبینہ کیمپوں کونشانہ بنانےکی آڑ میں معصوم شہریوں کونشانہ بنا رہاہے، مگر بھارت کو جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کا ہمیشہ مؤثر جواب دیا جائے گا۔