اٹاوا: کینیڈا میں ہونے والے عام انتخابات میں ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ جاری ہے، ابتدائی نتائج میں وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی پارٹی کو برتری حاصل ہے۔
تفصیلات کے مطابق کینیڈا انتخابات میں ووٹوں کی گنتی اور ابتدائی نتائج کا سلسلہ جاری ہے، اب تک جسٹن ٹروڈو کی لبرل پارٹی کو برتر ی حاصل ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے ایوان زیریں ہاؤس آف کامنز کی تین سواڑتیس نشستوں کے لیے پولنگ ہوئی اور اب ووٹوں کی گنتی کی جارہی ہے۔
ابتدائی نتائج کے مطابق جسٹن ٹروڈو کی لبرل پارٹی کو برتری حاصل ہے، 338 میں سے 41 سیٹیں حاصل کرلی ہیں جبکہ کنزرویٹوپارٹی صرف 31 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔
وزیراعظم کا انتخاب براہ راست نہیں ہوگا بلکہ الیکشن جیتنے والی پارٹی کا سربراہ وزیراعظم کا منصب سنبھالے گا، جبکہ کنزرویٹوپارٹی اور لبرل پارٹی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے۔
انتخابی مہم کے دوران معیشت اور روزگارکی فراہمی انتخابی امیدواروں کے منشور کا بنیادی نکتہ رہی۔ دوہزار پندرہ کے انتخابات میں لبرل پارٹی نے ایک سوچوراسی نشستیں جیت کر حکومت بنائی تھی اور جسٹن ٹروڈووزیراعظم بنے تھے۔
یاد رہے کہ اکتوبر 2015 میں کینیڈا کے پارلیمانی انتخابات میں جسٹن ٹروڈو کی لبرل پارٹی نے حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی کو بھاری اکثریت سے شکست دی تھی۔