اسلام آباد: جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں گرفتار سابق صدر آصف علی زرداری کو جیل سے پمز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے
ذرائع کے مطابق جیل حکام نے آصف علی زرداری کی اسپتال منتقلی کے لیے ضلعی انتظامہ کو خط لکھا جس کے بعد نیب ٹیم نے سابق صدر کو احتساب عدالت سے پمز اسپتال منتقل کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامہ پمز اسپتال کو ‘سب جیل’ قرار دینے پر بھی غور کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ میڈیکل بورڈ نے آصف علی زرداری کو جیل سے اسپتال منتقل کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ سے سفارش کی تھی جس کے بعد آج سابق صدر کو پمز اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔