بجلی کی قیمت میں تقریباً تین روپے فی یونٹ اضافے کا امکان
سینٹرل پاور پرچیزنگ کمپنی (سی سی پی اے) کے مطابق ستمبر میں پانی سے 37.09 فیصد، گیس سے 11.85 فیصد بجلی پیدا کی گئی
اسی طرح ستمبر میں درآمدی ایل این جی سے 21.06 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔رواں سال جولائی میں بھی بجلی کی قیمتوں میں 10 پیسے فی یونٹ اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا تھا۔
نیپرا کے نوٹیفیکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مئی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا تھا۔
نیپرا نے ہدایت دی ہے کہ بجلی تقسیم کار کمپنیاں جولائی کے بجلی بلوں میں اضافہ صارفین سے وصول کریں۔