اسلام آباد: وفاقی کابینہ نےنیب ترمیمی آرڈیننس اور بے نامی ٹرانزیکشن ایکٹ2017 کے ترمیمی آرڈیننس کی منظوری دے دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا،اجلاس میں 12 نکاتی ایجنڈا پر غور کیا گیا اور اپوزیشن کے آزادی مارچ ،حکومتی مذاکراتی کمیٹی سمیت اہم امور پر مشاورت ہوئی اور وفاقی کابینہ کو دورہ سعودی عرب میں پیش رفت پر اعتماد میں لیا گیا۔
اجلاس میں کابینہ نے 6 نئے قوانین آرڈیننس کے ذریعے نافذ کرنے کی منظوری دے دی،جس میں نیب ترمیمی آرڈیننس،بےنامی ٹرانزیکشن ایکٹ 2017،خواتین کووراثت میں حقوق فراہم کرنے،لیگل ایڈاینڈجسٹس اتھارٹی کے قیام کے آرڈیننس، وراثتی سرٹیفکیٹ اوراعلی عدلیہ کے کوڈ آف کنڈکٹ آرڈیننس کی بھی منظوری دی گئی۔
کابینہ نے 6 نئے قوانین آرڈیننس کے ذریعے نافذ کرنے کی منظوری دے دی۔