وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جے یو آئی( ف )کے دھرنے کے حمایتوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دھرنا دینے والوں کو ان ہی کی زبان میں جواب دینا چاہئے۔
سوشل میڈیا بیان میں انہوں نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ساری اپوزیشن کا ایک مقصد ہے کہ قوم کے پیسے دیئے بغیر مقدمات سے نکل جائیں ، ہماری غلطی ہے کہ ہم طاقتور طبقات کی بلیک میلنگ میں آ جاتے ہیں ورنہ دھرنا دینے والوں کو ان ہی کی زبان میں جواب دینا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ مٹھی بھر لوگ جو بندر تماشا لگا کر بیٹھے ہیں انہیں مونگ پھلی نہیں کچھ اور چاہئے۔ایک طبقہ نواز شریف اور مریم نواز کو سیاسی قیدی کے طور پر پیش کر رہا ہے، حقیقت یہ ہے کہ شریف فیملی اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث ہے ہمارے ہاں امیر بیمار ہو تو لگتا ہے قیامت آ جائے گی، پاکستان میں جب تک عام آدمی اور سیٹھ کیلئے ایک قانون نہیں ہوتا ہم ایک پسماندہ معاشرہ رہیں گے ۔