اسلام آباد: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم چند مقامات پر بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔
جمعه کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند پہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں ہوا میں نمی کا تناسب 59 فیصد تک رہے گا جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔
اس کے علاوہ لاہور میں ہوا میں نمی کا تناسب 51 فیصد تک رہے گا جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔
شہر قائد کراچی کی بات کریں تو وہاں نمی کا تناسب 38 فیصد تک رہے گا جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔