بھارتی اشتعال انگیزی پر بھارتی ناظم الامور گورو اہلووالیا کی دفتر خارجہ میں ایک بار پھر طلب کیا گیا اور لائن آف کنٹرول پر ہونے والے خلاف ورزی پر پاکستان کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔
ڈی جی ساؤتھ ایشیاء و سارک ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارتی بھارتی ناظم الامور کو احتجاجی مراسلہ بھی تھمایا جس میں کہا گیا کہ بھارتی افواج لائن آف کنٹرول پر تسلسل سے شہری آبادی بھاری اسلحہ سے نشانہ بنا رہی ہیں۔
شہری آبادی کو نشانہ بنانا عالمی قوانین کے منافی ہے، بھارت اپنی فوج کو جنگ بندی معاہدے کا پابند بنائے، بھارتی اقدامات خطے کے امن کیلئےخطرہ بنتے جا رہے ہیںبھارتی افواج نے گزشتہ روز ایل او سی پر شہری آبادی پربلا اشتعال فائرنگ کی تھی جس سے تین بے گناہ شہری شہید ہوئے تھے جبکہ بھارت اس سےقبل بھی سیز فائر معاہدے کی کئی مرتبہ خلاف ورزی کر چکا ہے