چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاک بحریہ اورمیری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے کردار اور آپریشنل تیاریوں کو سراہتے ہوئے مکمل اطمینان کا اظہار کیاہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور کراچی میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ کیا۔
پی ایم ایس اے ہیڈ کوارٹر آمد پر چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا،اس موقع پر امیرالبحر نے میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی ہیڈ کوارٹر میں یادگار شہداء پر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف کو میری ٹائم آپریشن سینٹر میں پی ایم ایس اے کے کردار اور ذمہ داریوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
سربراہ پاک بحریہ نے افسران اور جوانوں کی تربیت کے لئےنئے تعمیر کردہ ٹریننگ سینٹر کا بھی دورہ کیا جبکہ پاک بحریہ کے فلیٹ کی آپریشنل تیاریوں کا بھی جائزہ لیا، اس موقع پر امیر البحرنے پاک بحریہ اورمیری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے کردار اور آپریشنل تیاریوں کو سراہتے ہوئے مکمل اطمینان کا اظہار کیا ہے۔