ڈی آئی خان: خیبرپختونخوا کی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق زخمی پولیس اہلکار کی شناخت طارق کے نام سے ہوئی ہے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہو گئی ہیں۔
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق ریموٹ کنٹرول بم ہنالہ روڈ پر سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا۔ دھماکے سے پولیس کو گاڑی کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
افسوسناک واقعہ کی اطلاع ملتے ہی بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ثبوت و شواہد جمع کرنے شروع کر دیے ہیں۔
عوام کو بم دھماکے کی جگہ سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے اور مشکوک افراد کی تلاشی بھی لی جارہی ہے۔