رحیم یاد خان: پاکستانی نژاد سیاست دان اقراء خالدنے ایک مرتبہ پھر بھاری اکثریت سے کینیڈا کے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔ اقراء کےدادا صوفی فقیر محمد نے بتایا کہ اسکی پوتی نے 14000 ووٹوں کی برتری حاصل کی ہے۔
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ خاتون اقراء خالد 2015 میں جسٹن ٹروڈو کی جماعت لبرل پارٹی سے ممبر پارلیمنٹ منتخب ہوئی تھیں۔
اقرا ءخالد نے حالیہ انتخابات میں بھی کینیڈا کے علاقے مسیسوگا سے لبرل پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا اور بھاری اکثریت سے رکن اسمبلی منتخب ہوئیں۔
اقرا ءکے دادا صوفی فقیر محمد نے بتایا کہ اقرا نے 14000 ووٹوں کی برتری سے کامیابی حاصل کی۔ انھوں نے بتایا اقراء خالد رکن پور میں پیدا ہوئیں ابتدائی تعلیم رکن پور کے گرلز ایلیمنٹری اسکول سے حاصل کرنے کے بعد والد حافظ خالد اور خاندان کے ساتھ کینیڈا میں مقیم ہو گئیں۔