پیپلزپارٹی نے آزادی مارچ کے قافلوں کا سندھ بھر میں استبقال اور شرکت کرنے کا اعلان کر دیا۔ وزیراطلاعات سعید غنی کہتے ہیں کہ عمران خان میں پرویز مشرف کی روح دوڑ رہی ہے۔
وزیراطلاعات سعید غنی نے کیمپ آفس کراچی میں پریس کانفرنس میں کہا کہ آزادی مارچ کے شرکا کو سیکیورٹی فراہم کرنا حکومت کی زمہ داری ہے۔ تھریٹس پر سیاسی سرگرمیاں روکنا ممکن نہیں۔
صوبائی وزیر نے وزیراعظم کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کئ مخالفین کے جان سے کھیلنا شروع کیا ہے اس کہ ذمہ داری وزیراعظم پر ہوگی، عمران خان میں پرویزمشرف کی روح دوڑ رہی ہے۔
وزیراطلاعات سعید غنی نے مزید کہا کہ ڈیل کی باتیں کرنا غلط ہیں اگر ایسا کرنا ہوتا تو مشکلات آنے سے پہلے کرتے۔