اسلام آباد : ذونل کمیٹی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق اسلام آباد میں ربیع الاول کا چاند نظر آگیا ،جس کے مطابق 12ربیع الاول10نومبر بروز اتوار کو ہو گی ۔
تفصیلات کے مطابق مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں تمام مکاتب فکر کے علماء، سائنسی اور محکمہ موسمیات کے ماہرین نے شرکت کی۔
مرکزی اجلاس کے علاوہ پاکستان کے بڑے شہروں میں بھی رویت ہلال کمیٹی کی زونل کمیٹیوں کے بھی اجلاس ہوئے۔ ملک بھر سے شہادتیں موصول ہونے اور تصدیق کے بعد چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے ربیع الاوّل کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا۔