پاکستان کے نامور موسیقار خواجہ خورشید انورکی پینتیس ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔
سُر و سنگیت کے سرتاج خواجہ خورشید انور کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں، انہوں نے فلسفے میں ایم اے کیا لیکن تخلیقی صلاحیتوں کی بنا پر شہرت پائی۔ گیت ایسے ترتیب دیے جو آج بھی زبان زد عام ہیں۔
ہر گلوکارہ نے خواجہ خورشید انور کی دھنوں پر اپنی آواز کا جادو جگایا جو انہیں شہرت کا تحفہ دے گیا۔ مقبول ترین فلموں میں انتظار، زہر عشق، جھومر، کوئل، گھونگھٹ، چنگاری، ہمراز، حویلی، ہیر رانجھا، حیدر علی اور مرزا جٹ رہیں۔
بے مثال اور دلوں کو چھوتے گانوں پر کئی ایوارڈز بھی ملے جبکہ حکومت نے صدارتی ایوارڈ سے بھی نوازا۔ خواجہ خورشید انور کو برصغیر کا بہترین موسیقار قرار دیا جاتا ہے جو چاہنے والوں سے تیس اکتوبر انیس سو چوراسی کو 72 سال کی عمر میں جدا ہوئے۔